American Bride Goes Missing on Honeymoon Story In Urdu

1 min


2

دونوں ہنی مون پر ایک پرائیویٹ کشتی پر سمندر میں نکلے لیکن باہماس سے چند میل کے فاصلے پر ان کی کشتی کسی چیز سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے آ کر لیویس کو بچا لیا لیکن کئی دن کی تلاش کے باجود ازابیلا نہ مل سکی، حالانکہ لیوس کا کہنا تھا کہ ازابیلا نے بھی لائف جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ جب لیوس واپس گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ تمام قیمتی اشیاءچرا لی گئی ہیں۔ لیوس نے پولیس کو اطلاع دی اور چوری کا الزام اپنی ساس اور سالی پر عائد کر دیا۔ دوسری طرف دونوں خواتین نے اپنی بیٹی اور بہن کے متعلق شبے کا اظہار کیا ہے کہ لیویس نے اسے قتل کر دیا ہے۔ایف بی آئی دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
رطانوی شخص نے امریکی خاتون سے شادی کی اوردونوں ہنی مون پر سمندر کی سیر کو چلے گئے جہاں کشتی کو حادثہ پیش آیا اور دلہن لاپتہ ہو گئی۔ کئی دنوں کی تلاش کے بعد دل گرفتہ شوہر جب گھر واپس پہنچا تو اسے ایک اور جھٹکا لگ گیا کہ چورگھر سے تمام قیمتی اشیاءاور اس کی منگنی کی انگوٹھی تک اٹھا کر لے گئے تھے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 41سالہ ازابیلا ہیلمین امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی تھی جس نے 38سالہ برطانوی شخص لیویس بینیٹ سے شادی کی۔ دونوں کئی سال سے تعلق میں تھے اور ان کی ایک سالہ بیٹی بھی تھی۔ تاہم شادی انہوں نے حال ہی میں کی تھی۔


Like it? Share with your friends!

2