حضرت عمرؓ کا ام کلثوم کے لیے پیام نکاح دینا

1 min


1

حضرت عمرؓ نے حضرت علیؓ کو ان کی صاحب زادی حضرت ام کلثوم کے لیے نکاح کا پیغام دیاتو حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں نے تو اپنی بیٹیاں حضرت جعفرؓ کی اولاد کے لیے روک رکھی ہیں. حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اے علیؓ! تم میرا اس سے نکاح کر دو، خدا کی قسم! روئے زمین پر میری طرح کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو اس کے ساتھ نیک برتاؤ کرے گا

حضرت علیؓ نے خوشی سے فرمایا کہ مجھے قبول ہے

چنانچہ حضرت عمرؓ نے ان مہاجرین صحابہؓ کو اطلاع دی جو روضہ رسولؐ اور منبر رسولؐ کے بیٹھے تھے اور شہد کی مکھی کی طرح وہاں سے آوازیں آ رہی تھیں. حضرت عمرؓ نے ان لوگوں سے فرمایا کہ مجھے رخصت کرو، لوگوں نے پوچھا کہ اے امیرالمومنین! کس کے ساتھ؟ فرمایا کہ علی بن ابی طالبؓ کی بیٹی ام کلثومؓ کے ساتھ. خدا کی قسم! میں نے رسول اللہؐ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن تمام حسب و نسب ختم ہو جائیں گے،

بس میرا حسب اور نسب باقی رہے گا.‘‘ اور میں نے حضورؐ کی صحبت اٹھائی ہے پس میں نے چاہا کہ میرا بھی آنحضورؐ کے ساتھ ایک نسب (رشتہ) ہو.


Like it? Share with your friends!

1